ہر شہری کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے : آر پی او
عوام کو بروقت اور میرٹ پر انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہےکھلی کچہری میں شکایات سنیں ،افسروں کو فوری کارروائی کا حکم
میلسی،وہاڑی (نامہ نگار ،نمائندہ دنیا،نمائندہ خصوصی) ریجنل پولیس آفیسر ملتان عثمان اکرم گوندل نے میلسی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر شہریوں نے پولیس سے متعلق اپنے مسائل،شکایات براہِ راست آر پی او ملتان کے سامنے پیش کیں۔آر پی او ملتان نے شہریوں کے مسائل اور شکایات کو توجہ سے سنا اور موقع پر ہی متعلقہ پولیس افسران کو میرٹ پر کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بروقت اور میرٹ پر انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنانا اور شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے تاکہ پولیسنگ کے نظام کو مزید مؤثر اور عوام دوست بنایا جاسکے ۔کھلی کچہری کے اختتام پر آر پی او ملتان نے تھانہ صدر میلسی کا دورہ کیا۔جہاں انہوں نے ریکارڈ، فرنٹ ڈیسک،حوالات،صفائی ستھرائی، سکیورٹی انتظامات اور مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ تھانے آنے والے ہر شہری کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے ۔اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال،ایس ڈی پی او سرکل میلسی راو طارق پرویز،اے ایس پی ہیڈکوارٹرز محمد مزمل اور سرکل میلسی کے ایس ایچ اوز بھی موجود تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments