سیالکوٹ ونواح میں گیس کی لوڈ شیڈنگ، شہریوں کو مشکلات
مہنگائی اور بیروزگاری کے باعث عوام بے حال، حکمران ہوش کے ناخن لیں :شہری
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) سیالکوٹ اور گردونواح میں گیس کی شدید لوڈ شیڈنگ’شہریوں کا جینا مشکل کر دیا،نوجوان ،بزرگ بھوکے دفاتر جانے پر مجبور اور مزدور طبقہ بے بس ہو گیا ، گیس کی قیمتوں میں اضافہ اور گیس کی غیر اعلانیہ بندش سے شہری پر یشانی کا شکار ہیں ۔ مہنگائی اور بیروزگاری کے باعث عوام بے حال ہو گئے ہیں ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر طرف سے سروں پر صرف کالے بادل منڈلا رہے ہیں ،گیس یا بجلی کا بل بھرنے کی استطاعت نہیں،گیس کی بندش سے بچنے کے لئے گیس سلنڈر کہاں سے خریدیں، قلیل آمدنی ہونے کے باعث قرض لیکر راشن گھر لانے والا گیس کی بندش کے باعث گھر میں کھانا کیسے بنائیگا۔ ہوٹل سے خرید کر کھانا تو ہر کسی کے بس کی بات نہیں ۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کے صبر کا پیمانہ اب لبریز ہو چکا حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینا ہونگے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments