فیصل ٹاؤن پارک زبوں حالی کا شکار، سہولیات کا فقدان
ٹوٹا واکنگ ٹریک، خراب واش رومز، اندھیرا اور سکیورٹی غائب ، شہری پریشان
وہاڑی(نمائندہ خصوصی )فیصل ٹاؤن وہاڑی کا عوامی پارک، جو کبھی شہریوں خصوصاً خواتین، بچوں اور بزرگوں کے لیے اہم تفریحی مقام تھا، مبینہ غفلت اور عدم توجہی کے باعث زبوں حالی کا شکار ہو گیا ہے ۔ پارک کا واکنگ ٹریک ٹوٹ پھوٹ کا شکار، اندرونی سڑکیں خستہ حال، بینچ ٹوٹے ہوئے ، سبزہ زار جھاڑیوں میں تبدیل اور صفائی کا نظام غیر مؤثر دکھائی دیتا ہے ، جبکہ واش رومز بھی ناقابلِ استعمال ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔ رات کے وقت بیشتر لائٹس بند رہتی ہیں، جس سے اندھیرا چھا جاتا ہے اور غیر سماجی عناصر کی موجودگی کے باعث شہری عدم تحفظ محسوس کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ناکافی روشنی اور مؤثر سکیورٹی نہ ہونے سے کسی بھی ناخوشگوار واقعے کا خدشہ موجود ہے ۔ شہریوں نے دعویٰ کیا کہ متعدد بار متعلقہ حکام کو صورتحال سے آگاہ کرنے کے باوجود عملی اقدامات نہیں کیے گئے ۔ اہلِ علاقہ نے کمشنر ملتان، ڈپٹی کمشنر وہاڑی اور وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ پارک کی بحالی، واکنگ ٹریک، سڑکوں، بینچز، واش رومز کی مرمت، صفائی، مستقل لائٹنگ، سکیورٹی گارڈز کی تعیناتی اور پولیس گشت کو فوری یقینی بنایا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments