مطالبات کی منظوری کیلئے پنجاب ٹیچرز یونین کا احتجاج

مطالبات کی منظوری کیلئے پنجاب ٹیچرز یونین کا احتجاج

اساتذہ کے مطالبات فوری تسلیم کیے جائیں: مقررین کا حکومت سے مطالبہ

 کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر )پنجاب ٹیچرز یونین کی اپیل پر ضلع کوٹ ادو میں اساتذہ نے ایلیمنٹری کالج (پیکٹا) میں احتجاجی دھرنا دیا، جس کے بعد احتجاجی ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی نیو سبزی منڈی، لیہ روڈ پر اختتام پذیر ہوئی۔ احتجاج کی نگرانی صوبائی سینئر وائس چیئرمین ملک امام دین نے جبکہ قیادت ضلعی صدر ظفر اقبال قریشی نے کی۔ ریلی میں اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور بینرز و پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر لیو انکیشمنٹ کی بحالی، پنشن اور گریجویٹی میں کٹوتی واپس لینے ، 30 فیصد ڈسپیریٹی الاؤنس کی بحالی، صوبائی ملازمین کی تنخواہیں وفاق کے برابر کرنے ، سرکاری سکولوں کی نجکاری روکنے ، میڈیکل اور ہاؤس رینٹ الاؤنس میں اضافے سمیت چارٹر آف ڈیمانڈ کے دیگر مطالبات درج تھے ۔ مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اساتذہ کے جائز مطالبات فوری طور پر تسلیم کیے جائیں، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کرنے کی وارننگ دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...