گھوئینکی تاسہجو کا لا روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار،کھلا مین ہول

 گھوئینکی تاسہجو کا لا روڈ ٹوٹ  پھوٹ کا شکار،کھلا مین ہول

ڈسکہ(نامہ نگار)گھوئینکی تاسہجو کا لا روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ، جگہ جگہ گہرے گڑھے اور کھلے مین ہول حادثات کو دعوت دینے لگے۔

کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر گھوئینکی تاسہجو کالا روڈ چند ماہ بعد ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونا شروع ہو گیا ، سڑک کی تعمیر میں محکمہ ہائی وے اور ٹھیکیدارکی مبینہ ملی بھگت سے ناقص مٹیریل استعمال کیا گیا جس کی وجہ سے سڑک پر جگہ جگہ گہرے گڑھے پڑ گئے ہیں اور ایک درجن سے زائد سڑک کے درمیان بنے مین ہول ٹوٹ پھوٹ کاشکار اور کھلے ہونے کی وجہ سے حادثات معمول بن گئے ہیں لیکن محکمہ ہائی وے کا عملہ خواب خرگوش کے مزے لے رہا ہے ، علاقہ مکینوں سمیت جوڈیشل کمیشن کے ممبرچودھری شمشاد احمد باجوہ ایڈووکیٹ نے وزیرا علیٰ پنجاب اور محکمہ ہائی وے کے اعلی ٰحکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...