سیالکوٹ :اشیا خوروش نو ش کی نئی قیمتوں کا تعین کر دیا گیا
چاول باسمتی 305، دال چنا 210، مسور 225، ماش 420،مونگ 320روپے مقرر
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ پرائس کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عباس ذوالقرنین کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی خالد بٹ، جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران شیخ جاوید حیدر، ممبران حنا نورین، عقیل کپور ، پلا سنیارا، سیکرٹری کمیٹی محمد طاہر سمیت مختلف ایسوسی ایشن کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں اشیائے خورد نوش کی قیمتوں اور مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کا جائزہ لیا گیا جس کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر/ کنٹرولر جنرل پرائسز سیالکوٹ نے پنجاب پرائس کنٹرول آف کموڈیٹیز ایکٹ 2024 کے تحت اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے ان کی زیادہ سے زیادہ پرچون قیمتیں دربارہ مقرر کردی ہیں۔
ریٹ نوٹیفکیشن کے مطابق چاول باسمتی نیا 305 روپے فی کلو ، دال چنا موٹی 210 روپے کلو ، دال چنا باریک 180 روپے ، دال مسور موٹی 225 روپے ، دال ماش دھلی 420 روپے ، دال ماش بغیر دھلی 360 روپے ، دال مونگ دھلی 320 روپے ، کالے چنے موٹے 210روپے ، سفید چنے 5 سے 6 ایم ایم 210 روپے ، بیسن 210روپے ، گوشت چھوٹا 2000 روپے ، گوشت بڑا 950 روپے کلو ، دودھ کھلا فی لٹر 170 روپے ، دہی 180روپے کلو اور 100 گرام تنوری روٹی 14 روپے مقرر کی جائیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments