وزیر داخلہ کی ڈاکٹر آکاش کے گھر آمد، قتل پراظہار افسوس کیا

وزیر داخلہ کی ڈاکٹر آکاش کے گھر آمد، قتل پراظہار افسوس کیا

میئر، آئی جی سندھ، صوبائی وزرا بھی ساتھ تھے ، قاتل کی گرفتاری کی یقین دہانیواقعے کی ہر پہلو سے شفاف، غیرجانبدار اور میرٹ پر تفتیش جاری ہے ، ضیاء لنجار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اورآئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کے ہمراہ قتل ہونیوالے ڈاکٹر آکاش کمار کی رہائش گاہ کادورہ کیا، انہوں نے مرحوم کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اوراظہارِ افسوس کیا۔ اس موقع پرصوبائی وزراء مکیش کمار چاؤلہ اورگیان چند اسرانی بھی موجود تھے ۔وزیر داخلہ نے ڈاکٹر آکاش کمار کے لواحقین سے دلی ہمدردی کااظہار کیا اور کہا کہ سندھ حکومت اس غم کی گھڑی میں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہے ۔ انہوں نے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ واقعے میں ملوث تمام عناصر کو ہر صورت قانون کی گرفت میں لاکر قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ واقعے کی ہر پہلو سے شفاف، غیرجانبدار اور میرٹ پر تفتیش جاری ہے اور انصاف کی جلد فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے اور ایسے افسوسناک واقعات میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اس المناک سانحے پر شہر کے عوام سوگوار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کی اولین ترجیح متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی ہے اور تمام متعلقہ ادارے اس مقصد کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے ۔ صوبائی وزیر مکیش کمار چاؤلہ نے کہا کہ یہ سانحہ پوری معاشرے کیلئے بڑا صدمہ ہے ۔ حکومت متاثرہ خاندان کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑے گی اور انصاف کی فراہمی تک ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائیگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...