پولیس ہراسانی کی درخواست آئی جی سمیت حکام کو نوٹس

پولیس ہراسانی کی درخواست  آئی جی سمیت حکام کو نوٹس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے قائد آباد کے رہائشی مسلم شاہ کو مبینہ طور پر پولیس کی جانب سے ہراساں کیے جانے کے خلاف دائر درخواست پر آئی جی سندھ، ڈی آئی جی ایسٹ اور ایس ایس پی ملیر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 10 اگست تک جواب طلب کرلیا۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ قائد آباد پولیس نے پہلے ان کے بیٹے کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا جس کی شکایت انہوں نے اعلیٰ پولیس حکام سے کی تھی۔ درخواست کے مطابق 10 جولائی کو سادہ لباس میں ملبوس پولیس اہلکار ان کے گھر آئے اور انہیں اور ان کے بیٹوں کو اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کی۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ اہلکار مبینہ طور پر 10 ہزار روپے لینے کے بعد انہیں چھوڑ کر چلے گئے ۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ اعلیٰ حکام کو شکایت کرنے کے بعد سے سادہ لباس میں پولیس اہلکار مسلسل ان کے گھر آتے ہیں، انہیں دھمکاتے ہیں اور جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کی دھمکیاں دیتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...