منشیات کے خاتمہ کیلئے تمام وسائل بروئے کا ر لائے جائیں ،آر پی اومردان

 منشیات کے خاتمہ کیلئے تمام وسائل  بروئے کا ر لائے جائیں ،آر پی اومردان

مردان(نمائندہ دنیا)آر پی او مردان قاسم علی خان کے زیر صدارت اجلاس ہوا، امن و امان کی مجموعی صورتحال، جرائم کی روک تھام اور عوام کو مؤثر پولیسنگ کی فراہمی سے متعلق مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔

آر پی او نے تمام ضلعی پولیس سربراہان کو ہدایت جاری کی کہ منشیات فروشوں، خصوصاً آئس جیسے مہلک نشے کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز، مربوط اور نتیجہ خیز کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنا پولیس کی اولین ترجیح ہے ، لہٰذا ایسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...