آئی جی سے قائم مقام چینی قونصل جنرل کی ملاقات، سی پیک منصوبوں پر گفتگو
کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) سندھ جاوید عالم اوڈھو سے قائم مقام چینی قونصل جنرل فینگ ڈیہینگ نے ایک اہم ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، صوبے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال اور پولیس کے غیر معمولی اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سندھ بھر میں مقیم چینی شہریوں، ماہرین اور خاص طور پر سی پیک منصوبوں کی سکیورٹی کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔قائم مقام چینی قونصل جنرل فینگ ڈیہینگ نے گفتگو میں کہا کہ پاکستان اور چین سی پیک سمیت مختلف شعبوں میں ملکر کام کرنے کے حوالے سے پوری طرح پرعزم ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments