وزارتِ آئی ٹی اور اگنائٹ کے زیر اہتمام نمائش 22جولائی کو ہوگی
نمائش پاک چین فرینڈشپ سینٹر میں ہوگی،مقامی ٹیلنٹ کو موقع ملے گا ،شزا فاطمہ
اسلام آباد(دنیا رپورٹ )انڈس آر اے ایس ایکسپو 2026میں روبوٹکس، ڈرون ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، آٹومیشن اور مقامی جدت پر مبنی جدید ٹیکنالوجیز کی نمائش 22اور 23جولائی کو پاک چین فرینڈشپ سینٹر اسلام آباد میں منعقد ہوگی ہوگی۔انڈس آر اے ایس ایکسپو 2026میں حکومت، صنعت، جامعات، اسٹارٹ اپس، محققین اور طلبہ ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوں گے ، روبوٹکس اور خودکار نظاموں کے فروغ پر توجہ دی جائے گی۔ وفاقی وزیر آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ کا کہنا ہے کہ انڈس آر اے ایس ایکسپو 2026کا انعقاد مقامی ٹیلنٹ، جدت اور عالمی سطح پر مسابقتی ٹیکنالوجی کے فروغ کے حکومتی عزم کا مظہر ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments