کسی شہری کو مایوس نہیں ہونے دیں گے ،شرجیل میمن

کسی شہری کو مایوس نہیں ہونے دیں گے ،شرجیل میمن

عوام کی خدمت پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاست کا بنیادی مقصد ہے ،سینئروزیرسی ایم ہاؤس پبلک کمپلینٹ سیل کا دورہ ،شہریوں کی شکایات براہِ راست سنیں

کراچی(اے پی پی)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے سی ایم ہاؤس پبلک کمپلینٹ سیل کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شہریوں کی شکایات براہِ راست سنیں اور فون پر بھی عوام کے مسائل دریافت کیے ۔ بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے متعلقہ اداروں کو شکایات کے فوری ازالے اور موثر کارروائی کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی سندھ کی واضح ہدایت ہے کہ ہر شہری کی شکایت کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاست کا بنیادی مقصد ہے اور ہم کسی بھی شہری کو مایوس نہیں ہونے دیں گے ۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ وزیراعلی سندھ چاہتے ہیں کہ عوام کے مسائل بروقت حل ہوں اور ہر شکایت پر موثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے جبکہ سی ایم ہاؤس پبلک کمپلینٹ سیل عوام اور حکومت کے درمیان ایک موثر رابطے کا ذریعہ بن چکا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعلی سندھ کی ہدایت پر وزرا اور عوامی نمائندے باری باری پبلک کمپلینٹ سیل میں آکر شہریوں کی شکایات سنتے اور ان کے مسائل کے حل کو یقینی بناتے ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ شہریوں کو مسائل کا فوری، شفاف اور موثر حل فراہم کیا جائے ۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سی ایم ہاؤس پبلک کمپلینٹ سیل میں عوامی شکایات کے ازالے کے لیے ایک موثر نظام قائم کیا گیا ہے اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر وزیراعلی سندھ کی عوام دوست پالیسیوں پر عملدرآمد جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...