راہوالی :چلڈرن ہسپتال ، سلائی سنٹر بنانے کی یقین دہانی

راہوالی :چلڈرن ہسپتال ، سلائی سنٹر بنانے کی یقین دہانی

ڈپٹی کمشنر اور اے سی کا د ورہ ، اراضی کا معائنہ ،سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کا جائزہ

راہوالی (نامہ نگار،نمائندہ دنیا)کنال سرکاری اراضی پر چلڈرن ہسپتال جبکہ 24مرلہ پر علاقہ کے عوام کی ضرورت اور ڈیمانڈ کے مطابق سلائی سنٹر یا زچہ بچہ سنٹر تعمیر کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر نوید احمد اور اسسٹنٹ کمشنر محمد فیصل نے راہوالی ویلفیئر سوسائٹی کے ممبران سے زیر تعمیر سپورٹس کمپلیکس کے وزٹ کے موقع پر کیا جبکہ زیر تعمیر سپورٹس کمپلیکس ٹھیکیدار وں نے 14اگست تک تعمیر مکمل کرنے کی یقین دہانی کر ادی ۔ ویلفیئر سوسائٹی کے ممبران اورایم این اے محمود بشیر ورک نے ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کرکے محلہ شریف پورہ میں 24مرلہ سرکاری زمین پر سلائی سنٹر یا زچہ بچہ سنٹر کی تعمیر اور چناب گیٹ کے سامنے سرکاری زمین پر ہسپتال کی منظوری اور تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا تھا جس پر ڈپٹی کمشنر نے وعدہ کیا تھا کہ وہ موقع پر پہنچ کر جائزہ لینگے جس پر اسسٹنٹ کمشنر محمد فیصل نے 24مرلہ زمین کا معائنہ کیا اور وہاں پر موجود اہل محلہ کو یقین دہانی کروائی کہ وہ وہاں پر سلائی سنٹر یا زچہ بچہ سنٹر اہل محلہ کی ڈیمانڈ پر پراجیکٹ تعمیر کرینگے بعد ازاں ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے 8ایکڑ سرکاری زمین پر 2سال سے زیر تعمیر سپورٹس کمپلیکس کا معائنہ کیا اور ٹھیکیدار وں سے تعمیر میں تاخیر کی وجہ پوچھی تو انہوں نے کہا کہ 14اگست کو تعمیر مکمل ہوجانے پر افتتاح کر ادیا جائیگا ۔ڈپٹی کمشنر نے سپورٹس کمپلیکس کیساتھ 18کنال زمین پر چلڈرن ہسپتال اور محلہ شریف پورہ میں 24مرلہ زمین پر علاقہ کے عوام کی ڈیمانڈ پر سلائی سنٹر یا زچہ بچہ سنٹر تعمیر کرنے کے مطالبات منظور کرنے کا وعدہ کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...