جماعت اسلامی کے دفتر پر دستی بم حملے کامقدمہ درج

 جماعت اسلامی کے دفتر پر دستی بم حملے کامقدمہ درج

دھماکے میں مقامی ناظم سمیت تین افراد زخمی،دہشت گردی کی دفعات شامل حملہ آوروں کا فرار سوالیہ نشان، حکومت امن برقرار رکھنے میں ناکام، منعم ظفر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)لیاری میں دستی بم دھماکے کا مقدمہ چاکیواڑہ تھانے میں نامعلوم ملزم کے خلاف درج کیا گیا۔مقدمہ ایکسپلوسیو سبسٹینس ایکٹ 1908 اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کیاگیا ۔دھماکے میں عبدالباقی، محمد حسین اور غلام مصطفیٰ زخمی ہوئے ۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم نے زیر تعمیر جگہ پر دھماکا خیز مواد پھینکا،دھماکے کے وقت تینوں افراد جماعت اسلامی کے دفتر کے سامنے موجود تھے ۔زخمی عبدالباقی لیاری جنرل اسپتال میں ملازم اور جماعت اسلامی کے حلقہ ناظم ہیں، جماعت اسلامی میں شمولیت اور فلاحی کاموں کے بعد دھمکیاں مل رہی تھیں،مدعی کے مطابق حملہ جان سے مارنے اور خوف و ہراس پھیلانے کی نیت سے کیا گیا،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔ دوسری جانب سول اسپتال میں کارکنوں کی عیادت کے لیے آئے امیرِ جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ لیاری کے علاقے پھول پتی لین میں جماعتِ اسلامی کے دفتر پر دستی بم حملہ دہشت گردی ہے ، گنجان علاقے میں حملہ آوروں کا آسانی سے فرار ہونا سوالیہ نشان ہے ۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت شہریوں کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہو چکی ہے ، کراچی سمیت سندھ میں لاقانونیت اور بے امنی نے عوام کو غیر محفوظ بنا دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...