ڈائریکٹر لائیو سٹاک کا تاندلیانوالہ میں ویٹرنری مراکز کا دورہ
ڈاکٹر حیدر علی نے لائیو سٹاک کارڈ فیز III کے لیے قائم ہیلپ ڈیسک کا بھی جائزہ لیا
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر حیدر علی خان نے سول ویٹرنری ہسپتال تاندلیانوالہ، آرٹیفیشل انسیمینیشن (AI) سنٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک آفس تاندلیانوالہ کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف شعبہ جات کی کارکردگی اور سہولیات کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران انہوں نے او پی ڈی سروسز، الٹراسونوگرافی سہولت، اے آئی سنٹر، سیمن و گیس سٹور، میڈیسن سٹور، کولڈ چین ویکسین سٹور، صفائی ستھرائی، عملے کی حاضری، ریکارڈ کی درستگی اور تشخیصی و علاج کی سہولیات کا معائنہ کیا۔ڈاکٹر حیدر علی خان نے وزیراعلیٰ پنجاب لائیو سٹاک کارڈ فیز III کے لیے قائم کیے گئے پی ایل سی (PLC) ہیلپ ڈیسک کا بھی جائزہ لیا اور مویشی پال حضرات کو فراہم کی جانے والی رہنمائی اور سہولت کاری کا معائنہ کیا۔ انہوں نے پنجاب لائیو سٹاک کارڈ کے گزشتہ مراحل کی ریکوری کی پیش رفت کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ اہل مویشی پال حضرات کو لائیو سٹاک کارڈ فیز III کے تحت زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں، جبکہ گزشتہ مراحل کی ریکوری مقررہ اہداف کے مطابق بروقت مکمل کرنے کیلئے مؤثر اقدامات جاری رکھے جائیں۔ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے مزید ہدایت کی کہ ویٹرنری سروسز کے معیار کو بہتر بنایا جائے ، ادویات اور ویکسین کی مناسب دیکھ بھال، ریکارڈ کی درست تکمیل، SPMS-9211 پورٹل پر بروقت ڈیٹا اپ لوڈنگ اور محکمانہ ہدایات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ جاری لائیو سٹاک ترقیاتی پروگراموں کے اہداف کامیابی سے حاصل کیے جا سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments