سوشل سکیورٹی ہسپتال مانگا میں نرسنگ سکو ل شروع کرنیکافیصلہ
صوبائی وزیر محنت سے نیشنل لیبر فیڈریشن کے وفد کی ملاقات، اہم امور پر گفتگو
لاہور(خبر نگار)صوبائی وزیر لیبر و افرادی قوت محمد منشا اللہ بٹ سے نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران محنت کشوں کی فلاح و بہبود، کم از کم اجرت کے نفاذ، ورکرز کو دستیاب سہولیات اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر لیبر محمد منشا اللہ بٹ نے کہا کہ محنت کشوں کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اور مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ورکرز کی میرج گرانٹ، تعلیمی وظائف اور ڈیتھ گرانٹ میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے تاکہ محنت کش طبقے کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ کم از کم اجرت کی ادائیگی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ، جس کے لیے فیکٹریوں میں مسلسل انسپکشنز کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ورکر ویلفیئر کے تعلیمی اداروں میں ہزاروں بچوں کو مفت تعلیم کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے ، جبکہ سوشل سکیورٹی ہسپتال مانگا میں پیسی نرسنگ سکول کا بھی جلد آغاز کیا جا رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments