عوام کی آمدورفت میں کم سے کم رکاوٹ پیدا کرنے کے لیے موثر انتظامات کیے جائیں،ڈپٹی کمشنر

عوام کی آمدورفت میں کم سے کم رکاوٹ پیدا کرنے کے لیے موثر انتظامات کیے جائیں،ڈپٹی کمشنر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی گرانٹ سے واسا کے شہر میں جاری میگا سیوریج منصوبے اور بارشی پانی کی نکاسی و ذخیرہ کرنے کے منصوبے کا تفصیلی دورہ کیا۔

اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر واسا ابوبکر عمران نے ڈپٹی کمشنر کو منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت، جاری تعمیراتی سرگرمیوں اور آئندہ مراحل کے بارے میں بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے رحمت للعالمین پارک اور کمپنی باغ میں بارشی پانی کے ذخیرے کے لیے تعمیر کیے گئے ٹینکوں کا بھی معائینہ کیا اور حالیہ بارشوں کے دوران ان کی افادیت اور کارکردگی کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ میگا سیوریج منصوبے کے تمام باقی ماندہ کام مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو جلد از جلد بہتر نکاسی آب کی سہولت فراہم کی جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کاموں کے دوران حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے ، جبکہ عوام کی آمدورفت میں کم سے کم رکاوٹ پیدا کرنے کے لیے موثر انتظامات کیے جائیں۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ مون سون سیزن کے پیش نظر نکاسی آب کے نظام کو ہر وقت فعال رکھا جائے ، حساس مقامات کی مسلسل نگرانی کی جائے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری مشینری اور عملہ الرٹ رہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...