فیصل آباد میں 17 منرل واٹر کمپنیوں کے نمونوں کی جانچ

 فیصل آباد میں 17 منرل واٹر کمپنیوں کے نمونوں کی جانچ

29 میں سوڈیم اور بیکٹیریا کی موجودگی ، ایک میں سوڈیم کی مقدار زیادہ

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) پاکستان کونسل آف ریسرچ اِن واٹر ریسورسز فیصل آباد نے اپریل تا جون کی سہ ماہی میں منرل واٹر کمپنیوں کی نگرانی کی رپورٹ جاری کردی ہے ۔رپورٹ کے مطابق فیصل آباد میں ٹیموں نے 17 کمپنیوں کے منرل واٹر کے نمونے حاصل کرکے تجزیہ کیا، جن میں سے ایک نمونے میں سوڈیم کی مقدار مقررہ حد سے زیادہ پائی گئی۔ملک بھر میں 230 منرل واٹر کمپنیوں کے نمونوں کا بھی تجزیہ کیا گیا، جن میں سے 201 نمونے معیار کے مطابق جبکہ 29 میں سوڈیم اور بیکٹیریا کی موجودگی پائی گئی۔ رپورٹ پاکستان کونسل آف ریسرچ اِن واٹر ریسورسز کی ویب سائٹ پر جاری کی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...