تعلیمی اداروں میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کرنے کافیصلہ
سرکاری سکولوں کی گراؤنڈز شہریوں کیلئے کھولنے کے اعلان پر عمل نہ ہوسکا
لاہور (خبر نگار)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کی بحالی کا بڑا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں تمام چیئرمین بورڈز اور صوبے بھر کے سی ای اوز نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر تعلیم کو سپورٹس ایکشن پلان پر مفصل بریفننگ دی گئی۔ رانا سکندر حیات نے تعلیمی اداروں میں کھیلوں اور ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے آئندہ 3 سالوں کی جامع پالیسی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے تمام سکولوں میں اکتوبر سے دسمبر تک میگا سپورٹس ایونٹ منعقد کرنے کی منظوری دی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پبلک سکولوں کے درمیان مرکز، تحصیل، ڈسٹرکٹ، ڈویژن اور صوبائی سطح پر کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوں گے جبکہ دسمبر میں فائنل ایونٹ لاہور بورڈ کی میزبانی میں ہوگا۔دریں اثنا پنجاب کے سرکاری سکولوں کی گراؤنڈز عام شہریوں کے لیے کھولنے کا اعلان تاحال عملی شکل اختیار نہیں کرسکا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے گراؤنڈز کھولنے کے لیے ایس او پیز بھی فائنل نہ کیے جاسکے ۔ کھیلوں کے فروغ کے لیے شام کے اوقات میں گراؤنڈز عوام کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments