سیالکوٹ:عید میلاد النبی ؐ پرفول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل

سیالکوٹ:عید میلاد النبی ؐ پرفول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل

ضلعی پو لیس کی جانب سے سیالکوٹ ، سمبڑیال، پسرور اور ڈسکہ میں فلیگ مارچ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر)عید میلاد النبی ؐکے موقع پر سیالکوٹ میں فول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے گئے ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) دوست محمد کی ہدایت پر ضلع میں امن و امان کے قیام اور شہریوں کو محفوظ و پرامن ماحول فراہم کرنے کیلئے جامع اور فول پروف سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ۔ ضلع بھر میں جشن عید میلاد النبی ؐکے سلسلہ میں 184 جلوس برآمد ہوں گے ، اس کے علاوہ 40 محافل میلاد بھی منعقد ہوں گی۔ جلوسوں اور محافل کی سکیورٹی کیلئے مجموعی طور پر 1880پولیس افسر و اہلکار تعینات کئے جائیں گے جبکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے 190 اہلکار فرائض سرانجام دیں گے ۔سمبڑیال، پسرور اور ڈسکہ سرکلز میں بھی متعلقہ ایس ڈی پی اوز کے دفاتر سے فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...