ڈی سی مری کاسکولوں میں تعلیمی نظام،سہولیات کاجائزہ

ڈی سی مری کاسکولوں میں تعلیمی نظام،سہولیات کاجائزہ

کلاس رومز میں طلبہ و طالبات سے تعلیمی سرگرمیوں بارے سوالات کیے

مری( نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کا دو مختلف سرکاری اسکولوں کا اچانک دورہ، تعلیمی نظام اور سہولیات کا جائزہ،ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور اسکولوں میں موجود مسائل کے فوری حل کے لیے مری کے دو مختلف مقامات پر قائم سرکاری سکولوں کا تفصیلی دورہ کیا دورے کا بنیادی مقصد تعلیمی نظام کی جانچ پڑتال کرنا اور اسکولوں میں اساتذہ و طلباء کو درپیش مسائل کا براہِ راست سننا تھا، ڈپٹی کمشنر نے کلاس رومز کا معائنہ کیا۔

طلبہ و طالبات سے تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے سوالات کیے اور اسکولوں میں تدریسی معیار کا جائزہ لیا، انہوں نے اسکولوں کے اساتذہ اور انتظامیہ سے ملاقات کر کے ان کے پیشہ ورانہ اور بنیادی مسائل تفصیلی طور پر سنے ، اور موقع پر موجود افسران کو ان کے حل کے لیے ضروری احکامات جاری کیے ،ڈی سی مری نے کہا کہ سرکاری سکولوں میں تعلیم کا معیار بہتر بنانا اور طلباء کو بہترین تعلیمی ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اسکولوں کے جملہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا تاکہ بچوں کا مستقبل مزید روشن ہو۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...