شہری علاقوں سے 20 ستمبر تک خود مویشی منتقل کرنے کی ہدایت

 شہری علاقوں سے 20 ستمبر تک خود مویشی منتقل کرنے کی ہدایت

کمشنر ڈاکٹر عمران حامد شیخ کا زبیر ٹاؤن، سمندری روڈ سمیت مختلف علاقوں کا دورہ

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) شہری علاقوں سے مویشیوں کے انخلا کے لیے کمشنر ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے زبیر ٹاؤن، سمندری روڈ سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور شہری آبادی میں گائے ، بھینس، بچھڑوں اور دیگر مویشیوں کی موجودگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مویشیوں کی وجہ سے تعفن زدہ ماحول، سیوریج نظام کی بندش اور ٹریفک کی روانی میں خلل کا بھی مشاہدہ کیا۔کمشنر نے مویشی مالکان سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ وہ 20 ستمبر 2026ء تک ازخود مویشی شہری علاقوں سے باہر منتقل کر لیں تاکہ انتظامی کارروائی کی نوبت نہ آئے ۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو صاف ستھرا اور خوشگوار ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی ترجیح ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...