وزیرآباد:جلوس روٹوں پر صفائی ، سڑکوں کی دھلائی

وزیرآباد:جلوس روٹوں پر صفائی ، سڑکوں کی دھلائی

بازاروں میں لائٹس کو چیک کر کے بحال ، پورے شہر چراغاں کر دیا:اے سی

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر)عید میلادالنبیؐ کے موقع پر صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کئے جا رہے ہیں ستھرا پنجاب کی ٹیمیں جلوسوں کے روٹس کو صاف کرنے کے لیے دن رات کام کر رہی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیر زادہ نے آپریشن منیجر ستھرا پنجاب عامر بشیر اور عدیل سیف چٹھہ کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ بازاروں میں لائٹس کو چیک کر کے بحال جبکہ پورے شہر کو لائٹیں لگا کر چراغاں کیا گیا ہے ۔آپریشن منیجر ستھرا پنجاب ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عامر بشیر نے بتایا کہ علما کرام سے رابطے میں ہیں جلوسوں کے روٹس کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے باقاعدہ صفائی پلان جاری ہوا ہے اور شدید گرمی کے باوجود صفائی ورکرز ڈبل شفٹ میں کام کر کے جلوسوں کے راستوں کو صاف اور سڑکوں کو واش کر رہے ہیں، شہریوں نے ستھرا پنجاب ایجنسی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا صفائی ستھرائی کے انتظامات پر شکریہ ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...