زیادہ گنے کی پیداوار کے حوالے سے کاشتکاروں کو زرعی ماہرین نے آگاہی دی

زیادہ گنے کی پیداوار کے  حوالے سے کاشتکاروں کو  زرعی ماہرین نے آگاہی دی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا کی تحصیل بھلوال کے نواحی چک 9 ایم ایل میں منعقدہ تربیتی سیمینار میں گنے کی ستمبر میں کاشت معیاری بیج، متوازن کھادوں اور موثر ابپاشی نظام کے تحت زیادہ سے زیادہ گنے کی پیداوار کے حوالے سے کاشتکاروں کو زرعی ماہرین نے اگاہی دی۔

اس موقع پر منعقدہ سیمینار سے مرکزی صدر چیمبر آف فوڈ اینڈ ایگریکلچر پاکستان چوہدری شوکت علی چدھڑ، مرکزی جنرل سیکرٹری سید وقار حسین رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گنا ملکی معشیت میں اور شوگر انڈسٹری کا اہم ستون ھے کاشتکاروں کو جدید زرعی علوم اور تحقیق سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ ایسے تربیتی پروگرام نہ صرف کسانوں کی فنی رہنمائی کرتے ہیں بلکہ زرعی پیداوار میں اضافے اور ملکی غذائی و صنعتی ضروریات پوری کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر مہمانانِ گرامی میں تعریفی اسناد اور شیلڈز تقسیم کی گئیں۔جبکہ پنجاب کی روایتی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے معزز مہمانوں کو پگڑیاں بھی پہنائی گئیں

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...