جامعہ اسلامیہ عربیہ کے زیر اہتمام جلوس میلاد آج نکالا جائے گا
ملتان (کرائم رپورٹر )جامعہ اسلامیہ عربیہ انوار العلوم کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبیﷺ کا عظیم الشان جلوس 29واں سالانہ کاروان مصطفیؐ 12 ربیع الاول بدھ صبح 8 بجے ٹی بلاک نیو ملتان سے نکالا جائیگا۔
علامہ سید ارشد سعید کاظمی شیخ الحدیث جامعہ اسلامیہ انوار العلوم العالمیہ ملتان قیادت کریں گے مقررہ راستوں سے ہوتے شاہی عید گاہ میں علامہ سید احمد سعید کاظمی کے مزار پر ختم ہوگا ۔میلاد کے پچاس سے زیادہ جلوس اس میں شامل ہونگے اور شرکائکا استقبال بھی ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments