سرپلس پاپولیشن اسٹاف کو ایڈجسٹ کیا جائیگا،ایڈیشنل کمشنر
سرپلس سٹاف کی تفصیلات کا جائزہ لیکر دو روز کے اندر رپورٹ آفس میں جمع کروائیں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن اشفاق الرحمن کی زیر صدارت محکمہ پاپولیشن کے سرپلس اسٹاف کی ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس اینڈ جی اے ڈی کی نئی ہدایات کی روشنی میں محکمہ پاپولیشن کے سرپلس افسران و فیلڈ اسٹاف کی ایڈجسٹمنٹ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نئی تشکیل پانے والی اسامیوں، بالخصوص ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر میں مطلوبہ سٹاف کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے دستیاب سرپلس پاپولیشن اسٹاف کو قواعد و ضوابط کے مطابق ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ اجلاس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و دیگر نئی تشکیل شدہ ذمہ داریوں کے لیے درکار سٹاف کی ضروریات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن نے ہدایت کی کہ متعلقہ افسران نئی اسامیوں اور دستیاب سرپلس سٹاف کی مکمل تفصیلات کا جائزہ لیکر دو روز کے اندر رپورٹ کمشنر آفس میں جمع کروائیں ۔ تاکہ سرپلس ملازمین کی مناسب اور ضرورت کے مطابق ایڈجسٹمنٹ کا عمل بروقت مکمل کیا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments