سیالکوٹ : بازاروں میں تجاوزات ، ٹریفک جام
مین بازار ،خادم علی روڈ، شہاب پورہ ، چرچ روڈ، حاجی پورہ روڈ، مجاہد روڈ، تحصیل بازار، لہائی بازار، گندم منڈی بازار میں دکانوں کے آگے تھڑے تعمیر، انتظامیہ تماشائی
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )انتظامیہ کی غفلت ،لا پروا ئی اور عدم توجہی کے با عث شہر بھر میں تجاوزات کی بھر مار ، ٹریفک جام معمول بن گیا ۔مین بازار ،خادم علی روڈ، شہاب پورہ روڈ، چرچ روڈ، حاجی پورہ روڈ، مجاہد روڈ، تحصیل بازار، لہائی بازار، گندم منڈی بازار،د کانداروں نے دکانوں کے آگے پختہ تھڑے تعمیر کرلئے ،انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی ،مقامی انتظامیہ کی ملی بھگت سے قبضہ مافیا نے ذاتی مفادات کی خاطرمعروف ومصروف چوکوں چوراہوں میں غیر موٹر سائیکل و رکشہ سٹینڈز قائم کرکے ٹریفک کی روانی میں شدید مسائل پیدا کر د ئیے ہیں جبکہ مقامی انتظامیہ نے پنجاب حکومت کی تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایات کو یکسر نظر انداز کر کے تجاوزات مافیا کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔ اندرون شہر کے مصروف ترین بازاروں مین بازار، چوک شہداں، مسلم بازار، بڈھی بازار، ٹرنک بازار اور ملحقہ دکانداروں نے میونسپل کارپوریشن اور پیرا فورس کا عملہ کی مبینہ ملی بھگت سے تجاوزات قائم کرتے ہوئے پھٹے ، تھڑے الماریاں اور پختہ تعمیرات کر لی ہیں اپنی د کانوں کے آگے جگہ دستی ریڑھی بانوں کو کرایہ پر دے رکھی ہیں جسکی وجہ سے کشادہ ترین بازار بھی سکڑ رہ گئے ہیں۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لیکر تجاوزات کے خاتمے کیلئے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments