محکمہ ہاؤسنگ سیکرٹریٹ میں واٹر سٹوریج ٹینک کی تعمیر مکمل
واٹر سٹوریج ٹینک کے ذریعے بارشی پانی کو ذخیرہ اور بروقت نکالا جا سکے گا
لاہور ( سٹاف رپورٹر سے )محکمہ ہاؤسنگ کے سیکرٹریٹ میں میگا گراؤنڈ واٹر سٹوریج ٹینک کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے ۔ سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل کی ہدایت پر چوبرجی چوک کے قریب واقع محکمہ ہاؤسنگ سیکرٹریٹ میں تعمیر کیے گئے اس منصوبے کا مقصد بارشی پانی کی نکاسی کے نظام کو مزید مؤثر بنانا اور شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے ۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق میگا گراؤنڈ واٹر سٹوریج ٹینک میں 10 لاکھ گیلن پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے ، جبکہ منصوبے میں 20 کیوسک کپیسٹی کی پمپنگ مشینری بھی شامل کی گئی ہے ۔ ٹینک کی تکمیل سے چوبرجی چوک اور ملحقہ علاقوں میں بارش کے دوران پانی کی نکاسی میں بہتری آئے گی۔ترجمان نے بتایا کہ چوبرجی اور اہم شاہراہ کے اطراف بارش کے دوران پانی جمع ہونے سے شہریوں اور راہگیروں کو مشکلات کا سامنا رہتا تھانئے گراؤنڈ واٹر سٹوریج ٹینک کے ذریعے بارشی پانی کو ذخیرہ اور بروقت نکالا جا سکے گا، جس سے شہری آمدورفت اور نکاسیٔ آب کے نظام میں بہتری متوقع ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments