قتل اور دیگر سنگین مقدمات کی میرٹ پر تفتیش اپنی نگرانی میں مکمل کروائیں،آر پی او

قتل اور دیگر سنگین مقدمات  کی میرٹ پر تفتیش اپنی نگرانی  میں مکمل کروائیں،آر پی او

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسرمحمد شہزاد آصف خان نے ریجن میں جرائم کی مجموعی صورتحال اور اس کے انسداد کے لئے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے ایک اعلی سطح اجلاس کی صدارت کی۔ تمام ضلعی پولیس سربراہان، ایس پی آر آئی بی، ایس پی انوسٹی گیشنز، اور سرکل افسران نے شرکت کی۔

 آر پی او نے جرائم کی مجموعی صورتحال پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جرائم برخلاف مال میں کمی لانے کے لیے سرکل سطح پر موثر اقدامات کی ضرورت ہے مقدمات کا بروقت اندراج نہ ہونا اور ان کی میرٹ پر بروقت تفتیش مکمل نہ ہونا جرائم کے انسداد میں بڑی رکاوٹ ہے ۔ انہوں نے تمام ڈی پی اوز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ قتل اور دیگر سنگین مقدمات کی بروقت میرٹ پر تفتیش اپنی نگرانی میں مکمل کروائیں اور سنگین جرائم کی وجوہات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی وقوع پذیری کے انسداد کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں آرپی او نے تمام سرکل افسران اور ایس ایچ اوز کو اپنی پیشہ ورانہ کارکردگی مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...