کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن 80املاک سربمہر
لاہور ( سٹاف رپورٹر سے )ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روزمختلف سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن کرکے 80املاک سربمہرکر دیں۔۔۔
ایل ڈی اے ٹیموں نے گلبرگ،نیو گارڈن ٹاؤن، نیو مسلم ٹاؤن، شاہ جمال، پونچھ روڈ اور لسٹ اے روڈ پر آپریشن کیا۔ٹیموں نے غیرقانونی کمرشل استعمال پرگلبرگ اورنیوگارڈن میں 30املاک سربمہرکر دیں۔غیرقانونی کمرشل استعمال، کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پرنیو مسلم ٹاؤن، شاہ جمال، پونچھ روڈ پر 30املاک سیل کر دیں۔ ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران لسٹ اے روڈ پر20املاک سیل کر دیں۔ سیل کی گئی املاک میں نجی سکول،گراسری سٹور،بیوٹی سیلون، کیفے ، ریستوران،فوڈ پوائنٹ، کلینک، فارمیسی، دکانیں،شو روم،آٹو ورکشاپ، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments