نیلا گنبد منصوبہ :ٹیپا نے والڈ سٹیز سے 67کروڑ مانگ لئے

نیلا گنبد منصوبہ :ٹیپا نے والڈ سٹیز سے 67کروڑ مانگ لئے

1ارب 91کروڑ خرچ ، فنڈز فراہمی میں تاخیر سے تکمیل متاثر ہونیکاخدشہٹیکنیکل اپرول کے مطابق منصوبے کی لاگت 2 ارب 59 کروڑ روپے بنتی ہے

لاہور( سٹاف رپورٹر سے )لاہور کے تاریخی نیلا گنبد ایریا کی اپ لفٹنگ اور انڈر گراؤنڈ منصوبے کی تکمیل کے لیے ٹیپا نے پنجاب والڈ سٹیز اینڈ ہیریٹیج ایریاز اتھارٹی کو 678.88 ملین روپے کے مزید فنڈز فوری جاری کرنے کی درخواست کر دی ہے ۔ دستاویزات کے مطابق منصوبے کے لیے اب تک ایک ارب 91 کروڑ 25 لاکھ روپے جاری کیے گئے ، جبکہ دستیاب رقم مکمل طور پر استعمال ہو چکی ہے ۔منصوبے کی مجموعی منظور شدہ لاگت 2 ارب 45 کروڑ 11 لاکھ 69 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے ، جبکہ ٹیکنیکل اپروول کے مطابق منصوبے کی لاگت 2 ارب 59 کروڑ 13 لاکھ 80 ہزار روپے بنتی ہے ۔پہلے جاری ہونے والی رقم کے مکمل استعمال کے بعد اب منصوبے کے باقی ماندہ کاموں کی تکمیل کے لیے 678.88 ملین روپے درکار ہیں۔ٹیپا کی جانب سے انتظامی محکمے کو درخواست کی گئی ہے کہ منصوبے کے بیلنس فنڈز مختص کرنے اور جاری کرنے کا عمل تیز کیا جائے ۔دستاویزات کے مطابق فنڈز کی فراہمی میں تاخیر سے منصوبے کی مقررہ مدت میں تکمیل متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔

 

 

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...