ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر توقیر محمد نعیم نے تھانہ اربن ایریا کا تفصیلی دورہ

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر توقیر محمد نعیم  نے تھانہ اربن ایریا کا تفصیلی دورہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر توقیر محمد نعیم نے تھانہ اربن ایریا کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے تھانے کے روزنامچے ، فرنٹ ڈیسک، مالخانہ اور حوالات سمیت تمام شعبہ جات کا معائنہ کیا اور پولیس افسران کو ریکارڈ کی موثر و بروقت تکمیل کیلئے واضح احکامات جاری کیے ۔

ڈی پی او سرگودھا نے زیرِ تفتیش مقدمات کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام کیسز کی تفتیش مکمل طور پر میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر کی جائے ۔ انہوں نے پینڈنگ روڈ اور پینڈنگ چالانز کی فوری اور بروقت تکمیل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی کارروائی میں تاخیر کا سبب بننے والے عوامل کو بلا تاخیر ختم کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...