ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا صفائی کے نظام اور سروس ڈیلیوری کا جا ئزہ

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا صفائی کے نظام اور سروس ڈیلیوری کا جا ئزہ

لوڈر رکشہ سروس سمیت تمام سروسز کی موثر فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز/ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی محمد عاطف سندھو کی جانب سے شہر میں صفائی کے نظام اور سروس ڈیلیوری کی براہِ راست نگرانی کے لیے روزانہ صبح فیلڈ وزٹس کا سلسلہ جاری ہے ۔ انہوں نے گزشتہ روز ایم سی-3 جناح کالونی، کمبوہ ٹاؤن اور فیصل ٹاؤن کا تفصیلی دورہ کیا، مختلف گلیوں اور سڑکوں پر صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور شہریوں سے براہِ راست فیلڈ فیڈ بیک حاصل کیا۔ دورانِ دورہ بعض علاقوں میں دستی صفائی، چھوٹے کچرے کے ڈھیروں اور درختوں کے پتوں کی موجودگی کی نشاندہی ہوئی، جس پر انہوں نے متعلقہ ٹیموں کو فوری طور پر دستی صفائی اور ویسٹ کلیئرنس یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے صفائی آپریشن میں استعمال ہونے والے رکشہ لوڈرز کی مقررہ تصریحات اور ٹریکٹرز پر برانڈنگ کا بھی جائزہ لیا جبکہ فیصل ٹاؤن کے کھلے پلاٹس میں موجود کچرا فوری طور پر اٹھانے اور لوڈر رکشہ سے متعلق شہری شکایت کے فوری ازالے کے احکامات جاری کیے ۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ وزٹس کا مقصد دفتر میں بیٹھ کر رپورٹس پر انحصار کرنے کے بجائے خود موقع پر صفائی کی صورتحال کا جائزہ لینا، شہریوں کی آراء سننا اور مسائل پر فوری فیصلے کرنا ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کا فیلڈ فیڈ بیک صفائی آپریشن کی موثر مانیٹرنگ کا اہم ذریعہ ہے اور اسی بنیاد پر متعلقہ ٹیموں کو ضروری احکامات جاری کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب کے تحت صفائی کا تسلسل، دستی صفائی، ویسٹ کلیئرنس اور لوڈر رکشہ سروس سمیت تمام سروسز کی موثر فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی، جبکہ غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ فیلڈ مانیٹرنگ کا یہ سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...