کمہاراں والا چوک پر آپریشن، تجاوزات مسمار، 6ملزم گرفتار

 کمہاراں والا چوک پر آپریشن، تجاوزات مسمار، 6ملزم گرفتار

درجنوں ریڑھیاں ضبط، پختہ تعمیرات مسمار، عارضی تجاوزات کا بھی خاتمہ کردیا

ملتان (وقائع نگار خصوصی)ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائی مزید تیز کردی۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی مکرم سلطان کی سربراہی میں کمہاراں والا چوک پر میونسپل کارپوریشن اور پیرا فورس نے مشترکہ گرینڈ آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران فلائی اوور اور چوک پر تجاوزات کا باعث بننے والی درجنوں ریڑھیاں قبضے میں لے لی گئیں جبکہ چوک پر قائم پختہ تعمیرات مسمار اور عارضی تجاوزات کا مکمل خاتمہ کردیا گیا۔کارروائی کے دوران سرکاری کام میں مداخلت اور عملے پر تشدد کرنے والے 6 ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا، جبکہ متعدد ملزم موقع سے فرار ہوگئے ۔ گرفتار ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرنے کا عمل شروع کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم نے کہا کہ شہر کی ایک ایک انچ زمین تجاوزات مافیا سے پاک کی جائے گی۔ کسی کا کاروبار تباہ کرنا مقصد نہیں، تاہم تجاوزات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...