وزیرداخلہ کی ڈپلومیٹک انکلیو کا جامع سکیورٹی پلان ازسرنو مرتب کرنیکی ہدایت
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گزشتہ روز ڈپلومیٹک انکلیو کا دورہ کرکے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔
انہوں نے چاردیواری، چیک پوسٹ کی ری ماڈلنگ، سائیکلنگ اور جاگنگ ٹریکس سمیت مختلف منصوبوں پر پیش رفت کا معائنہ کیا اور سڑکوں کو کشادہ کرنے جبکہ سائیکلنگ اور جاگنگ ٹریکس کو جدید طرز پر تیار کرنے کی ہدایت کی۔محسن نقوی نے ڈی آئی جی سکیورٹی کو ڈپلومیٹک انکلیو کا جدید اور جامع سکیورٹی پلان ازسرنو مرتب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ چاردیواری پر ہمہ وقت کام جاری رہنا چاہیے اور ترقیاتی منصوبوں کے دوران ایک بھی درخت نہ کاٹا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments