پاکستان ریلوے اورکے پی حکومت میں فریم ورک معاہدہ
ریلوے کی ترقی کیلئے وفاق ،صوبوں میں مؤثر شراکت داری ضروری:حنیف عباسی
اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے کی ترقی، بحالی اور جدید کاری کے لیے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں کے درمیان مضبوط اور مؤثر شراکت داری وقت کی اہم ضرورت ہے ، اسی وژن کے تحت پاکستان ریلوے اور حکومتِ خیبر پختونخوا کے درمیان فریم ورک معاہدہ طے پایا ہے ۔فریم ورک معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے حکومتِ خیبر پختونخوا اور وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کا معاہدے کو عملی شکل دینے کے لیے تعاون اور حمایت پر شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ آج کا دن وفاقی حکومت اور صوبوں کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور پاکستان ریلوے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی جانب اہم قدم ہے ۔ یہ معاہدہ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی رہنمائی اور وژن کے تحت طے پایا ہے ، جس کا مقصد ریلوے کی بحالی اور جدید کاری کے لیے وفاق اور صوبوں کے درمیان مؤثر شراکت داری قائم کرنا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments