راولپنڈی:آرڈی اے کے زیراہتمام ڈینگی کنٹرول سرگرمیاں

 راولپنڈی:آرڈی اے کے زیراہتمام ڈینگی کنٹرول سرگرمیاں

اے ڈی جی مسعودبخاری کی زیرنگرانی 2نجی ہاؤسنگ سکیموں میں آپریشنزکاجائزہ

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)کمشنر راولپنڈی ڈویژن اور ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی سلمان غنی کی ہدایات پر آر ڈی اے کے زیرکنٹرول علاقوں میں ڈینگی کی مؤثر روک تھام اور تدارک کے لیے جامع ڈینگی کنٹرول اور سرویلنس سرگرمیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے مسعود احمد بخاری کی زیر نگرانی فیلڈ انسپکشن کیا گیا، جس کا مقصد جاری ڈینگی کنٹرول سرگرمیوں کا جائزہ لینا اور فیلڈ میں ان پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنانا تھا۔ فیلڈ انسپیکشن کے دوران دو نجی ہاؤسنگ سکیموں، بحریہ ٹاؤن اور گلریز ہاؤسنگ سکیم میں ڈینگی کنٹرول کی جامع سرگرمیوں، بشمول ان ڈور اور آؤٹ ڈور آپریشنز کا موقع پر جائزہ لیا گیا اور ان کی تصدیق کی گئی۔

ڈینگی کنٹرول سرگرمیوں کے معیار، مؤثریت اور مقررہ ایس او پیز کے مطابق عملدرآمد کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈینگی سرویلنس اور ہاؤسنگ سکیموں میں روزانہ کی بنیاد پر سرگرمیاں انجام دینے والی فیلڈ ٹیموں کی تعیناتی، حاضری اور کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ انسپکشن کا مقصد ڈینگی سے بچاؤ کے اقدامات پر مؤثر عملدرآمد اور مقررہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانا تھا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے مسعود احمد بخاری نے نجی ہاؤسنگ سکیموں میں ڈینگی کی روک تھام کے لیے باقاعدگی سے سرویلنس، فیلڈ ٹیموں کی مؤثر موجودگی اور ڈینگی کنٹرول اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کی اہمیت پر زور دیا تاکہ ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکا اور عوامی صحت کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...