ڈپٹی کمشنر کاٹھیا کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال میانوالی کادورہ
میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کاٹھیا کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال میانوالی کادورہ۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال ایمر جنسی، او پی ڈی، سرجیکل، میڈیکل وارڈز سمیت جملہ شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا۔اس موقع پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر ہارون بھی ہمراہ تھے ۔
شاہد عباس کاٹھیا نے ہسپتال میں صفائی ستھرئی کے نظام، طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔مریضوں کی عیادت کی اورمریضوں اور ان کے لواحقین سے علا ج معالجہ کی سہولیات سے متعلق دریافت کیا۔ انہوں نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ او پی ڈی اور میڈیسن کا ؤنٹرز کی تعداد کو بڑھا یا جا ئے تا کہ ایک مقام پر مریضوں کا رش نہ ہو اورمریضوں کو طبی سہولیات بر وقت میسر آسکیں۔ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کا ٹھیا کا میونسپل کمیٹی میں قائم ای بزکا ؤنٹر کا دورہ۔ڈپٹی کمشنر نے ای بز کا ؤنٹر کے ڈیجیٹلائزیشن کے نظا م کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر پلا ننگ عاصم ضیاء اور سی او میو نسپل کمیٹی مبشر کلیم گل نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہو ئے بتا یا کہ ای بر پورٹل پر اب تک 30درخواستیں مو صول ہو ئی تھیں جن میں سے 21درخواستیں منظور کی جا چکی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments