وزیر بلدیات کی کیمپ آفس میں شہریوں ،سائلین سے ملاقات

 وزیر بلدیات کی کیمپ آفس میں شہریوں ،سائلین سے ملاقات

ڈسکہ(نمائندہ دنیا )صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے کیمپ آفس ڈسکہ میں معزز شہریوں اور سائلین سے ملاقات کی،

صوبائی وزیر نے فرداً فرداً شہریوں کے مسائل سنے ، مختلف عوامی امور پر گفتگو کی اور مسائل کے فوری و مؤثر حل کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جعفر ، سٹی صدر مسلم لیگ ن افضل بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے صوبائی وزیر بلدیات کو ڈسکہ کی تاریخ، ثقافت اور تاریخی ورثے پر مرتب کی گئی خصوصی کتاب بطور تحفہ پیش کی۔صوبائی وزیر نے کتاب کی اشاعت اسسٹنٹ کمشنر کی کاوشوں کو سراہا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...