ڈی سی وہاڑی کا تحصیل ہسپتال میلسی کا دورہ، سہولتوں کا جائزہ
مریضوں کو مفت ادویات ،بروقت علاج کی فراہمی یقینی بنائی جائے ، ہدایت
میلسی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی کا دورہ کیا اور مختلف وارڈز میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، ڈاکٹرز و عملے کی حاضری اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے زیر علاج مریضوں سے طبی سہولیات اور سروس ڈیلیوری کے بارے میں بھی دریافت کیا، جس پر مریضوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں سروس ڈیلیوری بہتر بنائی جا رہی ہے۔
جبکہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو ہدایت کی کہ مریضوں اور ان کے لواحقین سے حسن سلوک سے پیش آیا جائے اور انہیں بروقت طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنانے اور ہسپتال میں صفائی ستھرائی کا معیار مزید بہتر رکھنے کی بھی ہدایت کی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میلسی سعد بن خالد، ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال میلسی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments