خواتین کی تیار کردہ مختلف نوعیت کی مصنوعات کی نمائش
دور زہ نمائش ایوانِ قائد، ایف-9پارک، اسلام آباد میں آج بھی جاری رہے گی
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) پاکستان بیت المال کے ایم ڈی سینیٹر کیپٹن شاہین خالد بٹ نے پاکستان بھر میں قائم ویمن ایمپاورمنٹ سینٹرز کی زیرِ تربیت خواتین کی جانب سے تیار کردہ مختلف نوعیت کی مصنوعات کی نمائش کا افتتاح کیا۔ پاکستان بیت المال نے وزیراعظم یوتھ پروگرام اور النسا دستکاری سکول کے اشتراک سے دو روزہ نمائش (23 تا 24 اگست) ایوانِ قائد، ایف-9 پارک، اسلام آباد میں منعقد کی جائیگی ۔اس موقع پر پاکستان میں روانڈا کی سفیر ، رکن قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری (قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن) فرح ناز اکبر، مختلف غیر سرکاری تنظیموں کے سربراہان اور پاکستان بیت المال کے ویمن ایمپاورمنٹ سینٹرز کی زیرِ تربیت خواتین بھی موجود تھیں۔
سینیٹر کیپٹن شاہین خالد بٹ نے معزز مہمانوں کے ہمراہ نمائش میں لگائے گئے تمام اسٹالز کا دورہ کیا اور زیرِ تربیت خواتین کی جانب سے تیار کردہ مصنوعات کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے خواتین کی محنت، لگن، مہارت اور تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا۔روانڈا کی سفیر نے اپنے خطاب میں پاکستانی ثقافت کو مالا مال اور باوقار قرار دیتے ہوئے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے پاکستان بیت المال کی قیادت اور ٹیم کی نمایاں خدمات کو سراہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments