وزیر صنعت و تجارت کا سائٹ کا دورہ ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو نے سائٹ کا دورہ کیا اور پی ایس ڈی پی کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر سیکریٹری صنعت و تجارت شادیہ جعفر اور ایم ڈی سائٹ احمد فواد شاہ بھی موجود تھے۔ متعلقہ حکام نے صوبائی وزیر کو پی ایس ڈی پی کے تحت جاری مختلف ترقیاتی کاموں، ان کی موجودہ پیش رفت اور تکمیل کے مراحل کے حوالے سے بریفنگ دی۔صوبائی وزیرنے ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات یقینی بنائے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments