ڈپٹی کمشنر کا سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف کیمپ، انتظامات کا جائزہ

 ڈپٹی کمشنر کا سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف کیمپ، انتظامات کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر کا سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف کیمپ، انتظامات کا جائزہ عثمان طاہر کا جتوئی کا دورہ، متاثرین کو فوری امداد اور محفوظ مقامات پر منتقلی کی ہدایت

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے سیلاب متاثرین کو فوری ریلیف کی فراہمی اور محفوظ مقامات پر منتقلی کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو ہائی الرٹ کردیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ نے تحصیل جتوئی کا دورہ کرکے ایمرجنسی فلڈ ریلیف کیمپ کا معائنہ کیا اور دریائے سندھ میں طغیانی کے باعث لنڈی پتافی کے گردونواح میں زمین کے کٹاؤ کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متاثرین کو فوری امداد اور محفوظ مقامات پر منتقلی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہیلتھ، سول ڈیفنس، لائیو سٹاک اور ستھرا پنجاب کے کاؤنٹرز کا معائنہ کیا، اینٹی وینم سمیت ضروری ادویات، مویشیوں کے چارے اور ویکسینیشن کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس کے عملے کو لائف جیکٹس اور ضروری آلات کے ساتھ تیار رہنے جبکہ کیمپ میں صفائی کے مؤثر انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ امدادی کاموں میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی،ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ نے واضح کیا کہ سیلاب متاثرین کی امداد اور ریلیف کے کاموں میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، تمام متعلقہ محکمے مکمل الرٹ رہیں اور متاثرین کو ہر ممکن سہولت کی بروقت فراہمی یقینی بنائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...