PECکے انجینئر ٹرینی ہاؤس جاب کے پہلے بیچ کی پاسنگ آؤٹ تقریب

PECکے انجینئر ٹرینی ہاؤس جاب کے پہلے بیچ کی پاسنگ آؤٹ تقریب

یہ پروگرام پاکستان کے انجینئرنگ ہیومن کیپٹل میں بڑی سرمایہ کاری ، انجینئر وسیم نذیر

 اسلام آباد(دنیا رپور ٹ ) پاکستان انجینئرنگ کونسل کے گریجویٹ انجینئر ٹرینی ہاؤس جاب پروگرام کے پہلے بیچ کی پاسنگ آؤٹ تقریب نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں تقریباً 510 نوجوان انجینئرنگ گریجویٹس نے پیشہ ورانہ عملی زندگی کی جانب سفر مکمل کیا۔ چیئرمین پی ای سی انجینئر وسیم نذیر اور ڈپٹی پریذ یڈنٹ این ڈی یو ریئر ایڈمرل شفقت حسین تقریب کے اہم شرکا میں شامل تھے ۔گریجویٹ انجینئر ٹرینی پروگرام کے ذریعے پاکستان میں پہلی مرتبہ نئے انجینئرنگ گریجویٹس کے لیے ایک منظم ‘‘ہاؤس جاب’’ ماڈل متعارف کرایا گیا جس کا مقصد یونیورسٹی کی تعلیم اور پیشہ ورانہ عملی زندگی کے درمیان موجود اہم خلا کو دور کرنا ہے۔

چھ ماہ کے پروگرام کے تحت ٹرینیز نے پانچ ماہ کی فیلڈ اور صنعتی تربیت حاصل کی، جس کے بعد ایک ماہ کی پیشہ ورانہ اور سافٹ سکلز ڈویلپمنٹ ٹریننگ دی گئی۔ پہلے بیچ کے انجینئرز کو سرکاری اور نجی شعبے کے تقریباً 60 معروف اداروں میں تعینات کیا گیا جبکہ پی ای سی کی جانب سے ہر ٹرینی انجینئر کو ماہانہ 50 ہزار روپے وظیفہ فراہم کیا گیا۔ چیئرمین پی ای سی انجینئر وسیم نذیر نے کہا پہلے بیچ نے ثابت کیا ہے کہ انجینئرز کے لیے ایک منظم ہاؤس جاب ماڈل نہ صرف ضروری بلکہ قابلِ عمل بھی ہے ۔ انہوں نے کہا یہ پروگرام پاکستان کے انجینئرنگ ہیومن کیپٹل میں ایک بڑی سرمایہ کاری ہے ۔ڈپٹی پریذ یڈنٹ این ڈی یو ریئر ایڈمرل شفقت حسین اختر نے گریجویٹس کو مبارکباد دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...