عید میلاد النبی ؐ:شہرمیں سجاوٹی اشیا کی خریداری کا سلسلہ تیز

عید میلاد النبی ؐ:شہرمیں سجاوٹی اشیا کی خریداری کا سلسلہ تیز

گلی محلوں ،بازاروں کو برقی قمقموں،سبز جھنڈیوں ودیگراشیا سے سجایاجارہا

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )جشن عید میلاد النبی ؐکی آمد آمد پر لاہور میں عاشقانِ رسول ؐکی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔عید میلاد النبی ؐکو عقیدت و محبت سے منانے کیلئے بازاروں میں سجاوٹی اشیا کی خریداری کا سلسلہ تیز ہوگیا۔ بازاروں میں سبز جھنڈوں، برقی قمقموں، بیجز، بینرز اور دیگر سجاوٹی سامان کی خریداری کیلئے شہریوں کا رش بڑھ گیا۔دکانداروں نے عید میلاد النبی ؐ کے حوالے سے خصوصی سٹالز سجا لیے ، سجاوٹی اشیا شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔شہری اپنے گھروں، دکانوں اور گلی محلوں کو سجانے کیلئے سبز جھنڈے ، جھنڈیاں اور برقی لائٹس خریدنے میں مصروف ہیں۔بچوں کی بڑی تعداد بھی سجاوٹی سامان خصوصی بیجز خریدنے کیلئے بازاروں کا رخ کر رہی ہے ۔ شہر میں گلی محلوں اور بازاروں کو برقی قمقموں اور سبز جھنڈیوں سے سجایاجارہاہے ۔شہریوں کاکہناہے کہ نبی کریم ؐ سے محبت اور عقیدت کے اظہار کیلئے وہ ہر سال عید میلاد النبی ؐ کی تیاریاں کئی روز پہلے شروع کردیتے ہیں۔یہ دن مسلمانوں کیلئے انتہائی عقیدت و محبت کا دن ہے ،گھروں، مساجد، مارکیٹوں اور گلیوں کو سجانے کیلئے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں،ہم گھروں اور محلوں کو خوبصورت انداز میں سجا کر نبی کریم ؐ سے اپنی محبت اور عقیدت کا بھرپوراظہار کرینگے ۔ عید میلاد النبی ؐ کی آمد پرشہر کا ماحول سبز جھنڈیوں، برقی قمقموں اور درود و سلام کی صداؤں سے مزید روح پرور ہونے لگا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...