فیصل آباد: شہری علاقوں سے مویشیوں کے انخلا کی آخری وارننگ، 20 ستمبر تک مہلت

فیصل آباد: شہری علاقوں سے مویشیوں کے انخلا کی آخری وارننگ، 20 ستمبر تک مہلت

مقررہ مدت کے بعد گرینڈ آپریشن کیا جائے گا، جانوروں کو ضبط کرنے کے ساتھ مالکان کیخلاف قانو نی کارروائی کی جائے گی ، کمشنر کا میونسپل کارپوریشن، پیرا فورس اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسروں کیساتھ اجلاس

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)فیصل آباد ڈویژن کے شہری علاقوں سے مویشیوں کے انخلاء کے لیے آخری وارننگ جاری کر دی گئی ۔ مویشی مالکان کو 20 ستمبر 2026ء تک گائیں، بھینسیں، بچھڑے اور دیگر مویشی ازخود شہری حدود سے منتقل کرنے کی مہلت دی گئی ہے ۔حکام نے واضح کیا ہے مقررہ مدت کے بعد شہری علاقوں میں موجود مویشیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے گا، جس کے دوران جانوروں کو ضبط کرنے کے ساتھ مالکان کیخلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔کمشنر نے کہا کہ یہ فیصلہ ماحولیاتی تحفظ، ٹریفک کی روانی، سیوریج اور نکاسیٔ آب کے نظام کی بہتری سمیت وسیع تر عوامی مفاد کے پیش نظر کیا گیا ہے ۔دریں اثنا کمشنر نے میونسپل کارپوریشن، پیرا فورس اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران سے اجلاس بھی کیا اور انہیں ہدایت کی کہ مویشی مالکان کو آگاہ کرنے کے لیے تمام دستیاب تشہیری ذرائع بروئے کار لائے جائیں۔انہوں نے واضح کیا ڈیڈ لائن کے بعد کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی اور مویشیوں کے انخلاء کے لیے بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...