مخالفین کا کار سوار اہلخانہ پر کلہاڑیوں سے حملہ، متعدد افراد زخمی
زخمیوں میں خواتین بھی شامل ، ملزم سنگکی ن نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)تھانہ منصور آباد کے علاقے میں مخالفین نے کار سوار اہلخانہ کو مبینہ طور پر قابو کرکے کلہاڑیوں کے وار سے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا، جس کے نتیجے میں خواتین سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ ملزمان گاڑی کو بھی نقصان پہنچانے کے بعد دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ امیر حمزہ نامی شہری نے تھانہ منصور آباد میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گاڑی میں سوار ہو کر جا رہا تھا کہ راستے میں ملز موں نے انہیں مبینہ طور پر روک کر قابو کرلیا۔ ملزمان نے کلہاڑیوں کے وار کرتے ہوئے گاڑی کو نقصان پہنچایا اور اس میں سوار افراد کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں خواتین سمیت دیگر اہلخانہ زخمی ہوگئے ۔درخواست گزار کے مطابق ملز موں نے حملے کے بعد سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments