ٹھٹھہ پل کینال روڈ پر حفاظتی یوٹرن کی تعمیر کی منظوری
منصوبہ تقریباً 17 کروڑ 50 لاکھ کی لاگت سے جدید طرز پر مکمل کیا جائے گا
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فیصل آباد کے شہریوں کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے ٹھٹھہ پل کینال روڈ پر حفاظتی یوٹرن کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے ۔ منصوبہ تقریباً 17 کروڑ 50 لاکھ روپے کی لاگت سے جدید طرز پر مکمل کیا جائے گا۔کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے کہا کہ شہریوں سے کیا گیا وعدہ پورا کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کینال روڈ پر روزانہ بڑی تعداد میں گاڑیوں کی آمدورفت ہوتی ہے اور مصروف اوقات میں شہریوں کو گزرنے کے لیے 15 سے 20 منٹ تک انتظار کرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ٹھٹھہ پل پر رش کے اوقات میں 12 جبکہ دیگر اوقات میں 6 ٹریفک وارڈنز ڈیوٹی سرانجام دیتے ہیں۔ حفاظتی یوٹرن نہ ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کے ساتھ حادثات کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے ۔کمشنر کے مطابق ریسکیو 1122 کے ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران اس مقام پر 650 ٹریفک حادثات رونما ہوئے ، جن میں 522 افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ 128 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ان حادثات میں ایک شخص جاں بحق بھی ہوا۔انہوں نے کہا کہ ٹھٹھہ پل پر حفاظتی یوٹرن کی تعمیر سے ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی، حادثات میں کمی ہوگی اور تقریباً 12 لاکھ افراد اس منصوبے سے مستفید ہوں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments