اسلامیہ کالج سول لائنز میںایک کروڑ سے کمپیوٹر لیب کا افتتاح
لاہور (آئی این پی)گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنز میں مہمانِ خصوصی علی خان ترین نے ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے قائم کردہ جدید کمپیوٹر لیب کا افتتاح کیا جسکی تعمیر پر ایک کروڑ روپے لاگت آئی۔۔۔
علی خان ترین نے اس موقع پر کہا جدید تعلیم قومی ترقی کی ضامن ہے ۔ نئی نسل کو بہترین سہولیات اور مواقع فراہم کرنا ہونگے تاکہ انکی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کیا جا سکے ۔ سی ای اوترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن اکبر خان نے کہا یہ لاہور میں ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے قائم کی جانے والی گیارہویں کمپیوٹر لیب ہے ۔ڈائریکٹر کالجز احسن مختار نے کہا طلبہ اس جدید لیب سے بھرپور فائدہ اٹھاکر اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کرینگے ۔تقریب میں پرنسپل ڈاکٹر اورنگزیب نیازی ودیگرمعزز شخصیات نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments