کیبنٹ منظوری پرجامعات کی کمرشل پالیسی لائینگے :رانا سکندر

کیبنٹ منظوری پرجامعات کی کمرشل پالیسی لائینگے :رانا سکندر

امسال جامعامات کے فنڈ بھی بڑھائینگے ،ہر بچے کو سکول لانا سب کی مشترکہ ذمہ داری

لاہور(خبر نگار)صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات خان نے کہا ہے کہ کیبنٹ منظوری کے بعد جامعات کی پہلی کمرشل پالیسی لائینگے اور جامعات کی مالی مشکلات کے ازالے کیلئے امسال فنڈنگ بھی بڑھائیں گے ۔ وہ پنجاب یونیورسٹی سکول آف کیمسٹری میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر محمد علی، فوڈکمپنی کے سی ای او ایم نعیم،ڈائریکٹر سکول آف کیمسٹری ڈاکٹرعدیل افضل،ڈائریکٹر سکلز ڈویلپمنٹ سنٹرڈاکٹرامتیاز شفیق، اساتذہ و سٹاف نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں رانا سکندر حیات نے مزیدکہا پنجاب یونیورسٹی کا مالی استحکام دوسال میں بہتر ہوا ہے اوریونیورسٹی کی زرعی زمین 20 ہزار سے بڑھ کر 3، 3 لاکھ پر گئی ، یونیورسٹی کے ریونیومیں 1200 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ پبلک پرائیوایٹ پارٹنر شپ کے ذریعے فلاحی کاموں کا آغاز احسن اقدام ہے ۔ وائس چانسلر نے کہا پنجاب یونیورسٹی میں اساتذہ، ملازمین، طلبہ کی بہبود کے ہر منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے ۔ دریں اثناوزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے چھٹیوں کے بعد سکول واپسی پر طلبہ کو خوش آمدید کہتے کہا ہے کہ تعلیمی سلسلہ معمول کے مطابق بحال ہو گیا ہے ۔ اساتذہ تعلیمی تسلسل کی بحالی میں بھرپور کردار ادا کریں۔ آؤٹ آف سکول بچوں کی تعداد میں اضافہ روکنا بڑا چیلنج ہے ۔ ہر بچے کو سکول تک لانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ کوشش کی جائے کہ انرولمنٹ میں کمی کی بجائے اضافہ ہو۔ تعلیمی نقصانات سے بچنے کیلئے نئی حکمت عملی وضع کرنے پر مشاورت کی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...